ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”تیسری لہر خوفناک شکل لے سکتی ہے“ اموات میں اچانک اضافہ سے ماہرین کا انتباہ

”تیسری لہر خوفناک شکل لے سکتی ہے“ اموات میں اچانک اضافہ سے ماہرین کا انتباہ

Tue, 11 Jan 2022 11:17:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہرسے ڈرانے والے اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔ اتوار تک کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو کورونا کے انفیکشن سے صرف ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد 6 گنا بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ صرف 7 دنوں کے اندر موت کی تعداد بھی 54 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ایکسپرٹ کے مطابق، کورونا کی یہ لہر اومیکران ویری ئنٹ سے آئی ہے۔تین سے 9 جنوری کے درمیان ہندوستان میں کورونا کے 7.8 لاکھ کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلہ چھ گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ تعداد صرف 1.3 لاکھ تھی۔ اس سے پہلے 27 دسمبر سے دو جنوری کے درمیان انفیکشن میں 2.8 گنا کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ کورونا کے انفیکشن کی رفتار اس بار کتنی زیادہ ہے، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسری لہر کے دوران 1.3 لاکھ سے 7.8 لاکھ کیس پہنچنے میں تقریباً 5 ہفتے کا وقت لگا تھا، لیکن اس بار محض ایک ہفتے میں سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اتوار کو ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار کیس آئے۔ یہ ہفتہ کے مقابلے 13 فیصد زیادہ ہے۔ ہفتہ کے روز 1,59,583 کیس سامنے آئے تھے۔


Share: